ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2019 : کانگریس نے جاری کی 51 امیدواروں کی پہلی فہرست

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2019 : کانگریس نے جاری کی 51 امیدواروں کی پہلی فہرست

Mon, 30 Sep 2019 12:06:13    S.O. News Service

ممبئی،30؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2019 کیلئے کانگریس نے اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے ۔ کانگریس کی سینٹرل الیکشن کمیٹی نے فہرست میں 51 امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائی ہے ۔ دہلی میں واقع 10 جن پتھ پر کانگریس کی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں پر حتمی فیصلہ لیا گیا ۔

بتادیں کہ مہاراشٹر اور ہریانہ میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے اور 24 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ مہاراشٹر میں 288 ممبران والی اسمبلی کی مدت کار 9 نومبر کو ختم ہوری ہے ۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے مطابق 60.32 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ سال 2014 کے مقابلہ میں اس مرتبہ 59 لاکھ 17 ہزار 901 ووٹرس بڑھے ہیں ۔

خیال رہے کہ اتوار کو ہی دہلی میں واقع بی جے پی دفتر میں بھی مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ بی جے پی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائی جارہی ہے ۔


Share: